لاہور کی فضائی معیار مزید خراب، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 230 تک پہنچ گیا، جس کے باعث لاہور دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
شہری علاقوں میں آلودگی کی سطح خطرناک حدوں کو چھو گئی۔ کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 820، سول سیکرٹریٹ 754، جوہر ٹاؤن 606، برکی روڈ 570، عسکری ٹین 400 اور اقبال ٹاؤن 265 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے فیز 5 میں 228، بیدیاں روڈ پر 206 اور گلبرگ ٹو میں 203 کی سطح پائی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید آلودگی شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اس لیے ماسک پہننا، غیر ضروری باہر جانے سے پرہیز کرنا اور گھروں میں ہوا کی فلٹریشن اہم اقدامات ہیں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔