سافٹ ویئر کے بعد ایئربس طیاروں کو نئے تکنیکی مسائل کا سامنا

اے 320کے  بعض طیاروں کے فیوز لاج کے دھاتی پینلز میں معیار سے متعلق صنعتی مسئلے کا سامنا ہے 
 لندن (آئی این پی )ایئربس کو اے 320 طیاروں میں ایک بار پھر نئی خرابی کا سامنا ہے، سافٹ ویئر ری کال کے بعد طیاروں میں نیا تکنیکی مسئلہ سامنے آگیا ہے۔ایئربس نے تصدیق کی کہ اسے اپنی اے 320 کے بعض طیاروں کے فیوز لاج کے دھاتی پینلز میں معیار سے متعلق صنعتی مسئلے کا سامنا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب کمپنی ابھی حال ہی میں ایک کمپیوٹر سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث بڑے پیمانے پر کی گئی ریکال سے نمٹ رہی تھی۔