لاہور( خصوصی رپورٹ)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 13 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ جبکہ 13 میں تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے 7 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس پر سیکیورٹی وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے عمرہ زائرین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد پروازوں کے اوقات میں بھی تبدیلی کرنا پڑی۔دوسری جانب پی آئی اے نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔