ٹریفک کنٹرول،50 ہزار ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی عملہ بغیر تنخواہوں کے کام پر مجبور ہے
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی حکومت کے ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈانئو کے نتیجے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی شدید متاثر ہے۔ امریکی سیکرٹری ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے کہا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سیفٹی کے پیش نظر امریکہ کے 40 بڑے ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی کرنے جا رہے ہیں، اس بیان کے بعد ایئر لائنز کو 36 گھنٹوں کے اندر پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے فلائٹس کم کرنا پڑیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق شان ڈفی نے کہا کہ فلائٹس کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جا سکتا ہے اگر ڈیموکریٹس شٹ ڈان کو ختم کرنے پر آمادہ ہو جائیں