شام میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ انجام کو پہنچا، پاکستانی حکمران عبرت حاصل کریں: نائب امیر جماعت اسلامی
لاہور(خصوصی رپو رٹر )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے شام میں عالمی استعماری اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ اپنے انجام کو پہنچا، پاکستان کے حکمران شامی اسد خاندان سے عبرت حاصل کریں۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سیاست خاندانوں کے شکنجے سے آزاد کرانا ہوگی، 26 ویں آئینی ترمیم آئین کی روح کیخلاف اور عدلیہ کی آزادی و خود مختاری کا خاتمہ ہے