لاہور (آئی این پی )پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔