پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، جن میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، اور دیگر شامل ہیں۔پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ تین میچز کی اس سیریز میں پاکستان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جبکہ اہم کھلاڑیوں جیسے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے