چاند کو زہر دیا گیا :ورثا ،لاش جیل کیگیٹ، پھرسڑک پررکھ کراحتجاج، خواتین کی سینہ کوبی
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ جیل میں 15 روزقبل جوڈیشل ہوکر آنیوالاقیدی ہلاک ہوگیا ،ورثانیجیل انتظامیہ پر زہر دینیکا الزام لگادیا ،ورثانے جیل کے گیٹ کے باہر ،پھر لاش کو لاہور سرگودھاروڈ دل چوک میں رکھ کر احتجاج کیا ،خواتین نے جیل انتظامیہ کیخلاف سینہ کوبی بھی کی، بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہا ئوسنگ کالونی کے علاقہ 5 نمبرٹیوب کا رہائشی نوجوان ملک چاند دفعہ324 کے مقدمہ میں جوڈیشل ہوکر 15 روز قبل جیل گیا اور گزشتہ رات شدید بیماری کے عالم میں اسے ہسپتال لایا گیا تو اس کے منہ اور ناک سے ’’جھاگ ‘ ‘ نکلناشروع ہوگئی ، چند ہی لمحوں میں جان کی بازی ہارگیا، جس پر ورثا نے جیل کے گیٹ کے باہر احتجاج شروع کردیا اورالزام عائد کیا کہ جیل میں ملک چاند کو زہر دیا گیا ہے، جس سے اسکی وفات ہوئی اور بعدازاں ورثا اور اہل محلہ نے لاہور سرگودھاروڈ دل چوک میں لاش کو رکھ کر احتجاج کیا،بعدازاں پولیس کی مداخلت پر ورثا نے لاش کا پوسٹمارٹم کروانے پر رضامندی ظاہر کی، اس موقع پر ورثانے میڈیا کو بتایا کہ ملک چاند فائرنگ کے کیس میں جیل گیا اور بالکل تندرست تھا، جب ہمیں اطلا ع ملی تو ہم فوراً ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ ملک چاند کے منہ ناک سے ’’جھاگ‘‘ نکل رہی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی جان نکل گئی ،رابطہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اظہر جاوید نے بتایاکہ ملک چاند طبعی موت مرا ہے۔