اسلام آباد (آن لائن)جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فون کیا اور انہیں پوتے کی شادی کی مبارکباددی ،مولانا فضل الرحمن نے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،اس موقع پر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے اظہار تشکر کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور مدارس بل قانون بننے پر مبارکباد دی ،ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان مختصر بات چیت میں ایک دوسرے کی صحت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا اور جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔