خواتین پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ورچوئل پولیس سٹیشن نے خواتین پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق گوجرانوالہ سے ہمسایہ شہری نے ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر مارپیٹ کی اطلاع دی کہ سامنے والے گھر سے روزانہ خواتین کے رونے اور مارپیٹ کی آوازیں آتی ہیں، ان کا داماد اپنی بیوی اور سسرالی خواتین پر شدید تشدد کرتا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا خاتون اپنے میکے میں مقیم تھی اور اس کا شوہر روزانہ آ کر مار پیٹ کرتا تھا۔