ایران میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے: اقوام متحدہ

جنگ کے آغاز سے یکم اپریل تک1لاکھ15ہزار سے زیادہ شہری عمارتوں اور یونٹس کو نقصان پہنچا
نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا ہے ایران میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ حملے ملک بھر میں پھیل رہے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق 17 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، رہائشی علاقوں، بازاروں، سکولوں، صنعتی مقامات اور ثقافتی ورثے کی جگہوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ایران میں جنگ کے آغاز سے 30 مارچ تک 2,100 سے زائد شہری جاں بحق اور 28 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں، 38 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔جنگ کے آغاز سے یکم اپریل تک 1 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ شہری عمارتوں اور یونٹس کو نقصان پہنچا