غزہ میں ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے جا رہے ہیں:ڈائریکٹر محکمہ صحت ‘اسرائیلی حملوں میں 48فلسطینی شہید ہوگئے‘درجنوں زخمی
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے اسرائیلی افواج انسانی جسم تحلیل کرنے والے ممنوع ہتھیار استعمال کر رہی ہے جن سے لاشیں بخارات بن جاتی ہیں۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، شمالی غزہ میں بیت لاھیا میں ہونے والی بم باری میں مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے، گزشتہ روز سے اب تک مختلف اسرائیلی حملوں 48 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں تقریباً 44 ہزار 429 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 5 ہزار 250 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔