کرم میں جھڑپیں، ایک اور زخمی دم توڑ گیا، ہلاکتیں 131 ہو گئیں

 کرم(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق 12 روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 131 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں گزشتہ شام سے فائر بندی پر عمل درآمد جاری ہے، ضلع بھر میں 10 روز بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔