علاقے میں کشیدگی، پرتشدد واقعات میں متعدد مکانات اور دکانیں تباہ، تعلیمی ادارے بند ، موبائل‘ انٹرنیٹ کی سروس متاثر
کرم(آئی این پی ‘مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میںگاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعات میں44 ہلاکتوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ سے مزید 18 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے جبکہ پرتشدد واقعات میں متعدد مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لوئرکرم کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خود کاراسلحوں سے نشانہ بنارہے ہیں