صوبہ بھر کی شوگرملز کی مانیٹرنگ کی جائے ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اورڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری
گنے کی امدادی قیمت 500روپے فی من دی جائے اور استحصال بند کیا جائے :کسانوں کامطالبہ
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں دو روز بعد کرشنگ سیزن کا آغازہو نے جارہا ہے،کین کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اورڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اورڈپٹی کمشنرز کوبھیجے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ صوبہ بھر کی شوگرملز کی مانیٹرنگ کی جائے ,ملز کی چیکنگ کے لئے محکمہ فوڈ ،اینٹی کرپشن اورسپیشل برانچ کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ دوسری طرف کسانوں نے مطالبہ کیاہے کہ گنے کی امدادی رقوم 500روپے فی من دی جائے اورکسانوں کا استحصال بند کیا جائے ۔