مساجد و امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ، تقریبات میں نیاز بھی تقسیم کی جائے
اسلام آباد(آ ئی این پی)نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادتِ (آج)3شعبان المعظم23جنوری جمعۃ المبارک کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے علمائے کرام، ذاکرین اورخطیب حضرات خطاب کرکے نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کی سیرت طیبہ پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔مساجد و امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ مختلف تقریبات میںنیاز بھی تقسیم کی جائے گی۔حضرت امام حسین علیہ السلام شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کے فرزند تھے۔