پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پہلے مرحلے کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان سلطانز نے اب تک 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے، جبکہ راولپنڈی کی ٹیم تینوں میچز میں شکست کے بعد پہلی فتح کے لیے پرعزم ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شائقین کرکٹ آج ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں، جہاں ملتان سلطانز اپنی بالائی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی اور راولپنڈی پہلی جیت کے لیے میدان میں اترے گی۔