اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حزب اللّٰہ کے 15 ارکان کو ہلاک کر دیا۔
فوجی ترجمان آویچی ادرائی کے مطابق اسرائیل کی 146 ویں ڈویژن نے ان افراد کی شناخت کی اور بتایا کہ وہ مبینہ طور پر اسرائیل کی طرف اینٹی ٹینک میزائل داغنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔اس کارروائی میں متعدد ہتھیار بھی ضبط کیے گئے، جن میں رائفلیں اور دستی بم شامل ہیں۔اب تک حزب اللّٰہ نے اس فضائی حملے یا ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ حزب اللّٰہ اور اسرائیل کے درمیان پہلے ہی سرحدی تناؤ موجود ہے۔