پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے تمام بڑے شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 اس فیصلے کے تحت مسافروں کو اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، گرین الیکٹرو بس اور اسپیڈو بس میں سفر کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔وزیرِ اعلیٰ نے اس کے ساتھ کاشتکاروں کے لیے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ کسانوں کو فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی تاکہ زرعی اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر معمولی حالات میں ذاتی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ اخراجات میں کمی اور سہولت میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری عالمی حالات اور جنگ کے باعث دنیا معاشی بحران کا شکار ہے، تاہم جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے حکومت عوام کو مزید معاشی بوجھ سے نجات دلانے کے اقدامات کرے گی۔