ملک سے کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے : یوسف رضا گیلانی

شفافیت اور احتساب بہتر طرزِ حکمرانی کے بنیادی ستون ہیں:چیئرمین سینیٹ کی چیئرمین نیب سے گفتگو 
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے  ملک سے کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے ،انہوں نے نیب کی جانب سے کھربوں  روپے کی وصولی کو سراہتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کے تمام اداروں میں شفافیت کرپشن کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال۔چیئرمین سینیٹ  نے کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شفافیت کا فروغ پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے