9 مئی احتجاج کیس میں مزیددوگواہوں کے بیانات ریکارڈ،سماعت8اپریل تک ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 9 مئی احتجاج کیس میں مزیددوگواہان کے بیانات ریکارڈکرلئے گئے۔انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 9 مئی احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،پراسیکیوشن کی جانب سے مزید 2 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے اورعدالت نے اگلی سماعت میں استغاثہ کے مزید گواہان کو طلب کرلیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے وکلا کو اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی