کراچی(خصوصی رپورٹ )کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ بخاری میں خواتین کے درمیان جھگڑے اور مبینہ تشدد کے کیس میں ویڈیو میں نظر آنے والے تمام پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے، جبکہ متاثرہ خاتون حمیرا اور ان کے بھائی علی احسن نے بھی ڈی آئی جی سائو تھ کے روبرو اپنے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ تشدد کرنے والی خاتون مریم علی تاحال شاملِ تفتیش نہیں ہوئی ہیں۔ متاثرہ خاندان نے مبینہ جعلی ایف آئی آر سے متعلق بھی پولیس حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان اور ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پی فدا جانوری کا نام نہیں لیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والے دو اہلکار کورنگی، تین درخشاں جبکہ دیگر مددگار 15 میں تعینات ہیں