کنٹینرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں:وفاقی وزیر جنید انوار
کراچی(آئی این پی )کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لئے 30 دن کی مہلت دے دی گئی۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت کراچی بندر گاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 روزہ مہلت دے دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے۔ بندرگاہوں پر رش کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی ناگزیر قرار ہے۔انہوں نے کنٹینرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے شفٹنگ پلان بھی طلب کرلیا۔