پاکستانی مندوب عاصم افتخار: افغانستان میں 60 سے زائد دہشتگرد کیمپ فعال، طالبان ذمہ داریاں پوری کریں

پاکستانی مندوب عاصم افتخار: افغانستان میں 60 سے زائد دہشتگرد کیمپ فعال، طالبان ذمہ داریاں پوری کریں

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی سمیت 60 سے زائد دہشتگرد گروہوں کے کیمپ فعال ہیں جو پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر عالمی پابندیوں کی درخواست دی ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگرد پناہ گاہیں ختم کریں اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں۔عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ افغانستان سے دہشتگردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی افغانستان پر واضح کیا کہ خارجی یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کریں، کیونکہ سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات میں افغان باشندے شامل ہیں۔