عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں اور آج یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 59 ڈالر کے اضافے سے 3,818 ڈالر تک جا پہنچی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 4,03,600 روپے تک بڑھ گئی، جو پچھلی سطح سے 5,900 روپے زیادہ ہے۔ اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 3,46,021 روپے تک پہنچ گئی، یعنی 5,058 روپے کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ مختلف اقتصادی اور جیوپولیٹیکل عوامل کی وجہ سے ہو رہا ہے، جس میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی سرمایہ کاری کی طلب، اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں اضافہ شامل ہیں۔اس بلند ترین قیمت کے بعد سرمایہ کار اور صارفین دونوں سونے کی خرید و فروخت میں محتاط رویہ اپنانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔