فیصل آباد،اٹھارہ سال سے مطلوب منشیات ڈیلر مقابلے میں ہلاک

فیل آباد(خصوصی رپورٹ )فیصل آباد میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران پچھلے اٹھارہ سال سے منشیات کی سپلائی میں ملوث ایک ریکارڈ یافتہ ڈیلر مارا گیا۔فیصل آباد کے علاقے سدھو پورہ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران پچھلے اٹھارہ سال سے منشیات کی سپلائی میں ملوث ایک ریکارڈ یافتہ ڈیلر ہلاک ہو گیا ہے، جبکہ اس کے دو نامعلوم ساتھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔سی سی ڈی لائل پور ڈویژن کے عملے نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب سیم پل سدھو پورہ کے مقام پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد پولیس کی گاڑیوں کو دیکھ کر واپس مڑے، جس پر سی سی ڈی کی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا