کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار سہیل سمیر اپنی نئی شارٹ فلم دوسری عورت کے ایک منظر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔حال ہی میں اداکار شارٹ فلم دوسری عورت میں نظر آئے جو ایک سسپنس تھرلر ہے مگر فلم اپنے ایک رومانوی سین کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔وائرل کلپ میں سہیل سمیر کو اپنی ساتھی اداکارہ کے ساتھ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے،جبکہ اس دوران ادا کیے گئے بعض مکالموں پر بھی صارفین نے اعتراض کیا۔سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے منظر کو پاکستانی مواد کیلئے نامناسب قرار دیا، بعض نے اس کا موازنہ بھارتی فلموں اور ترک سیریز سے کیا جبکہ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس قسم کے مناظر کو نشر کرنے کی اجازت کیسے دی گئی۔