پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کا احترام کیا ہے:اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مستقل ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے اصولوں کی توثیق قرار دیا ہے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور بھارت کے پاس اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کا احترام کیا ہے اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ اس اصول کی واضح توثیق ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری تمام فریقین کی ذمہ داری ہے اور انہیں یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا