سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 21 مئی تک ملتوی

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 21 مئی تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جنہوں نے درخواست ضمانت پر حتمی دلائل دیئے جانے سے متعلق میں استدعا کی تاہم پراسیکیوشن کی عدم حاضری کے باعث دلائل نہ دئیے جا سکے