اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی عیدکے بعدتک ملتوی کردی۔بد ھ کوچیف جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔اس دوران پنجاب حکومت کی جانب سے وکیل ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ تمام مقدمات میں مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں، عدالت نے پنجاب حکومت کی التواء کی استدعا منظور کر لی۔عدالت پنجاب حکومت کی استدعا پر رواں اور آئندہ ہفتے مقرر اپیلیں پہلے ہی عید کے بعد مقرر کرنے کا حکم دے چکی ہے۔عدالت نے بغیر کارروائی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔