اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا اور باہر نکل کر احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر سمیت دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت نہ کی اور پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارلیمان میں پی ٹی آئی کے حقوق چھینے گئے ہیں، اس لیے عوامی اسمبلی کے ذریعے احتجاج کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بانی کی غیر منصفانہ گرفتاری کے خلاف یہ احتجاج عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔اس احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے سیشن کے بائیکاٹ کی وجوہات اور پارلیمانی حقوق کی پامالی پر روشنی ڈالی۔