علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید، سیاسی الزامات لگادیے

علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید، سیاسی الزامات لگادیے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کی اور ان پر 26 ویں آئینی ترمیم میں پیسے لینے اور ووٹ دینے کے الزامات لگائے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کبھی حق کا کلمہ نہیں پڑھیں گے اور ہمیشہ باسز کے حکم کے تابع رہتے ہیں۔انہوں نے عورت کی حکمرانی کے خلاف موقف رکھنے اور پھر اسے قبول کرنے پر بھی مولانا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مولانا نے ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان میں ووٹ حاصل کیے اور ہمیشہ سیاسی مفادات کے مطابق عمل کیا۔علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ صرف پی پی پی کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں اور آئینی فرائض سے زیادہ کچھ نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل کریم کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے اور وہ گورنر کو خیبر پختونخوا سے نکال سکتے ہیں، کیونکہ گورنر کا کام صرف آئینی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں 95 فیصد سیاستدان سرکاری سہولیات پر منحصر ہیں اور فیصل کریم بھی ان میں سے ایک ہیں۔