چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں وڈیرے کے ایما پر بھرے بازار میں محنت کش کو گولیاں مار دیں گئیں، زخمی کی حالت نازک، چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ ذرائع کے مطابق نواحی گائوں 37 چودہ ایل کے فتح شیر ایک وڈیرے سے محنت کش کے بیٹے محمد کاشف کا اختلاف ہوگیا اور اپنی راہیں جدا کرلیں جس کا فتح شیر کو بڑا رنج تھا۔ فتح شیر نے عمر سلطان، ذیشان جاوید، گلباز اور دو نامعلوم ملزموں کو اسلحہ دے کر چک کے چوک میں ناکہ لگوا کر کھڑا کردیا جب محمد کاشف شہر سے مزدوری کے بعد واپس آیا تو مین بازار کے چوک میں ملزمان نے پستولوں سے سیدھی فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے محمد کاشف شدید زخمی بے ہوش ہو کر گرپڑا۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے محنت کش غلام نبی کی مدعیت میں وڈیرے فتح شیر ، عمر سلطان، ذیشان جاوید، گلباز اور دو نامعلوم ملزمان سمیت چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔