مختلف محکموں کے 7 تحریری،5 حتمی نتائج کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کے 7 تحریری اور 5 حتمی نتائج کا اعلان کر کیکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ انٹرویو کیلئے کال لیٹرز جلدکمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائینگے ، امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل سیبھی آگاہ کیا جائیگا۔ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد وددیگردستاویزات ہمراہ لاناہونگی۔