الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو نااہل قراردیدیا

نوازشریف نے عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کیلئے ریفرنس سپیکر  کو بھجوایا تھا  
 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیا‘ پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی:الیکشن کمیشن
؁اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے  عادل خان بازئی کو نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سیٹ کر دیا۔  تفصیل کے مطابق عادل بازئی آزامید امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے ، نوازشریف نے بطور صدر ن لیگ آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا  جس پر سپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست کی گئی ۔عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی ، الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیدیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہاہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیا اور پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں ۔