سہیل آفریدی فارورڈ بلاک نے حمایت کردی

 وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد کی مخالفت کا اعلان ،چار اکتوبر مارچ میں شرکت کا فیصلہ
پشاور ( خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے فارورڈ بلاک نے بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو اراکین اس کی حمایت نہیں کریں گے، جبکہ 4 اکتوبر کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی جائے گی۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد اراکین کا جلاس ہوا، جس میں سہیل آفریدی کی حمایت اور لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر بھی غور کیا گیا۔اراکین اسمبلی کے مطابق سہیل آفریدی کی نااہلی کی صورت میں نیا وزیراعلیٰ پارلیمانی پارٹی منتخب کرے گی، جبکہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ صرف صوبائی اسمبلی کے اراکین کریں گے۔اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اراکین کو شامل نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اراکین کے مطابق نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں عمران خان کی بہنوں اور مرکزی قائدین کی ہدایات فیصلہ کن نہیں ہوں گی، بلکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا۔فارورڈ بلاک کے اراکین نے 4 اکتوبر کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کی بھی حمایت کی ہے۔