پی ٹی آئی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آ ئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  پارٹی میں کسی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، ایسی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں۔ایک  نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا تحریک انصاف متحد اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے، اختلاف رائیکا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدیدار  کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کوپارٹی کے اختلاف کے طورپرنہیں سمجھا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کا کمیٹی میں ہونایا نہ ہونا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔