لاہور میں موسم گرم، آج بارش کا امکان مسترد

لاہور میں موسم گرم، آج بارش کا امکان مسترد

لاہور میں صبح کا آغاز سورج کی مدھم کرنوں کے ساتھ ہوا، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بارش کے امکانات مسترد کردیئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر آج لاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔