171 افراد لیبیا سے برآمد ، یہ تمام لوگ بائی ائیر گئے تھے، ڈی جی ایف ائی اے

اسلا م آباد(آئی این پی ) ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی آف لوڈنگ کے معاملے پر کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے لیبیا سے 171 پاکستانی شہریوں کو برآمد کیا، جو قانونی طور پر ہوائی سفر کے ذریعے بیرونِ ملک گئے اور بعد میں انسانی سمگلروں کے خطرناک ڈنکی نیٹ ورک کا شکار بن گئے۔میڈیا سے گفتگو میں آف لوڈنگ کے طریقہ کار اور عدالتی احکامات پر بات کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ایئرپورٹس پر کسی بھی مسافر کو بلاوجہ پریشان نہیں کیا جاتا، ہائیکورٹ نے آف لوڈنگ کا ایک پورا باضابطہ عمل بنا کر دیا ہے اور اسی کے تحت صرف ان افراد کو روکا جاتا ہے جن کے پاس اپنے سفر، قیام اور منزل کے حوالے سے کوئی بنیادی معلومات یا دستاویزات نہیں ہوتیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم نے ابھی لیبیا سے 171 بندے برآمد کیے ہیں