گزشتہ روز کے واقعے کی تحقیقات تک اسرائیل کی پروازیں معطل رہیں گی
میں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی ، شکرگزار ہوں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا:زخمی پائلٹ
تل ابیب دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد پرواز کے زخمی پائلٹ سمت مچھ چہار کا پہلا بیان سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق زخمی پائلٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ساتھیوں، مسافروں اور عملے سمیت سب کا شکرگزارہوں جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ بطورپائلٹ میں نے اپنی ڈیوٹی انجام دی اور شکرگزار ہوں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، مسافرمحفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی زخمی بھارتی پائلٹ سمت مچھ چہارکی تصویر شیئر کردی۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود سمت مچھر نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا،کاک پٹ کا دروازہ کھلنے پر مسافروں اور عملے نے معاون پائلٹ کو قابو کرلیا۔اسرائیلی حکام کے مطابق پرواز میں سوار دیگر 2 پائلٹس نے طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر اتارا۔دوسری جانب یواے ای کی ائیرلائن فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیں