سپیکر قومی اسمبلی نے چین کے قومی دن کے موقع پر چینی قیادت، عوام کو مبارکباد پیش کی
اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کے 77ویں قومی دن کے موقع پر چینی قیادت، نیشنل پیپلز کانگریس اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سردار ایاز صادق نے چینی عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقی اور پیش رفت دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہیں اور پاکستان کو اپنے دیرینہ دوست چین کے ساتھ مثالی دوستی پر فخر ہے