اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ٹیلی کام انضمام اور دیگر ٹرانزیکشنز کی منظوری پر نظرثانی کی ایک سالہ حد ختم کرکے مارکیٹ حالات بدلنے یا نئے خدشات سامنے آنے پر کسی بھی وقت منظوری دوبارہ زیر غور لانے کا اختیار مانگ لیا ۔ وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپٹیشن رولز 2026 کا مسودہ تیار کیا ہے، جس میں کسی ٹرانزیکشن کی منظوری پر ایک سال کے اندر نظرثانی کی اجازت دی گئی ہے۔ مسودے کے تحت پی ٹی اے کسی منظوری پر نظرثانی، اس میں ترمیم یا اسے واپس لے سکے گا