پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنا چاہیے:اسپیکر ایاز صادق

پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنا چاہیے:اسپیکر ایاز صادق

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے، لیکن انہیں منظور نہیں کیا گیا تھا۔

 انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس بار بھی پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ جائیں گے۔ ایاز صادق نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں اور انہیں کسی صورت روکا نہیں جا سکتا، اس لیے کمیٹیوں کو غیر فعال نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو اپنے ایم این اے ہونے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان جن کمیٹیوں کے چیئرمین تھے، ان کی جگہ ابھی نئے چیئرمین نہیں لگائے گئے، اور ان کی کوشش ہے کہ وہ دوبارہ کمیٹیوں کا حصہ بن جائیں تاکہ پارلیمنٹ کا کام بغیر رکاوٹ جاری رہے۔