ڈولفن اہلکار گاڑی کو بچاتے گر کر زخمی،ہسپتال داخل

لاہور(کرائم رپورٹر)ریس کورس کے علاقے میں ڈولفن ٹیم 63کے اہلکار تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو بچاتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس زرائع کے مطابق ریس کورس کے علاقے کلب چوک کے قریب ڈولفن ٹیم 63کے اہلکار تیز رفتاری سے جا رہے تھے اس دوران اچانک سامنے سے ایک گاڑی آگئی جس کو بچاتے ہوئے ڈولفن اہلکاروں کی بائیک سلپ ہو گئے اور زمین پر گرنے سے ڈولفن اہلکار اعجاز زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے