اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔