صدر ٹرمپ نے بچوں میں کینسر پر ریسرچ میں ایآئی استعمال کرنے کی اجازت دیدی

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں میں کینسر کی ریسرچ کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اجازت دیدی ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے اور کہا تحقیقات کیلئے ہارورڈ کو پانچ سوملین ڈالر دیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہم شٹ ڈائون کی طرف جارہے ہیں  ۔ امریکا میں سترہ کھرب کی سرمایہ کاری آرہی ہے،ہم شٹ ڈائون نہیں چاہتے۔ واضح رہیکہ امریکا میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع  ہوتا ہے اور اس بار یہ بغیر بجٹ منظوری کے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔