لندن (آئی این پی )حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ تنظیم غالبا ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو مسترد کر دے گی کیونکہ یہ اسرائیل کے مفادات کی خدمت کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے مفادات کو نظرانداز کرتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کے مطابق حماس کے رہنما نے بتایا ہے کہ حماس کیلئے ٹرمپ کے منصوبے کی ایک اہم شرط یعنی غیر مسلح ہونا اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ قبول کرنا ممکن نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق حماس غزہ میں انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) کی تعیناتی کی بھی مخالفت کر رہی ہے، جسے وہ ایک نئی قسم کا قبضہ تصور کرتی ہے