جشن پارلیمانی بالادستی نے ثابت کیا پیپلز پارٹی ہر شہر میں موجود : حسن مرتضیٰ

 جشن پارلیمانی بالادستی نے ثابت کیا پیپلز پارٹی ہر شہر میں موجود : حسن مرتضیٰ

پی ایس ایف ہماری سیاسی نرسری اور ریڑھ کی ہڈی ہے،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب
ڈائیلاگ ہی سیاست کی خوبصورتی اور پہچان ،شہزاد سعید چیمہ،فیصل میر ودیگر کاتقریب سے خطاب 
لاہور(خصوصی رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جشن پارلیمانی بالا دستی کی کامیابی کا سارا کریڈٹ لاہور کو جاتا ہے،یہ لاہور کا پروگرام تھا جس میں پی ایس ایف،وویمن نگ،پیپلز یوتھ،اقلیتی ونگ سمیت سب نے حق ادا کیا اورجشن میں ذاتی اختلاف رائے رکھنے والوں نے اپنی اپنی سطح پر بھر پور حصہ لیا۔وہ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی کوآرڈینیٹر بشریٰ منظور مانیکا کی طرف سے جشن پارلیمانی بالا دستی اور پی ایس ایف کی تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں ہائی ٹی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔حسن مرتضی نے کہا کہ جشن پارلیمانی بالادستی کامیابی سے کر کے ہم نے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر شہر میں موجود ہے،پی ایس ایف نے فیصل میر کی قیادت میں پنجاب یونی ورسٹی میں شاندار پروگرام کیا،توقع کرتا ہوں کہ وہ اسی جذبے سے کام کرتے رہیں گے،پی ایس ایف ہماری سیاسی نرسری اور ریڑھ کی ہڈی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ سٹوڈنٹس یونین پر جماعت اسلامی کیساتھ ڈائیلاگ کرینگے۔جمعیت اور پی ایس ایف میں دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ڈائیلاگ ہی سیاست کی خوبصورتی اور پہچان ہے۔فیصل میر نے کہا کہ لاہور کی دیگر جامعات میں بھی پی ایس ایف فنکشن کرنیکی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔عثمان ملک نے کہا کہ تنظیمی سرگرمیوں میں مزاحمت کا عنصر برقرار رکھنا ہو گا۔سبط حسن نے کہا کہ لاہور میں پارٹی کو کھڑا کرنے کے لیے دوبارہ مزاحتمی موڈ میں واپس آنا پڑیگا۔ تقریب سے ، رانا جمیل منج،زاہد ذوالفقار،چودھری عاطف رفیق،آصف ناگرہ،امجد جٹ،نیلم جبار، ایڈون سہوترا،نرگس خان،یاسر بارا،مہتاب علی سومرو،حسین محی الدین،نورکا بھی خطاب کیا۔