سعودی عرب میں2 شہریوں کو سزائے موت کا حکم

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے وطن سے غداری اور دہشت گردی پر دو شہریوں پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کردیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری سلطان بن محمد العتیبی اور ترکی بن محمد الحازمی نے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے وطن سے غداری کی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو فساد پھیلانے اور امانت میں خیانت کی وجہ سے سر قلم کرنے کی سزا سنائی ہے۔