ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ 1300 روپے کم ہو گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ 1300 روپے کم ہو گیا

کراچی: ملک میں گزشتہ روز کی تعطیل کے بعد جمعہ کو سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ہو گئی ہے۔بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 3263 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔سونے کی قیمتوں میں اس کمی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی قدر میں ممکنہ اتار چڑھاؤ، شرح سود اور بین الاقوامی معاشی حالات سے جوڑا جا رہا ہے۔